لاس اینجلس، 18 اگست : امریکہ میں کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ پر اب بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
اس شدید آگ کی وجہ سے لاس اینجلس اور لاس ویگاس كو جوڑنے والے ہائی وے کے اردگرد
کے کئی مکانات خاکستر ہو گئے ہیں اور 80 ہزار سے زیادہ لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانا پڑا ہے۔
منگل کو لگی اس آگ نے انتہائی سرعت سے تیس ہزار ایکڑ علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ پر قابو پانے کے لئے فائر ڈپارٹمنٹ کو کافی مشقت کرنی پڑ رہی ہے